ٹانک،نان لوکل ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا تنازع شدت اختیار کر گیا

ٹانک،نان لوکل ایس ایچ اوز کی تعیناتی کا تنازع شدت اختیار کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ٹانک(نمائندہ خصوصی)جنو بی وزیرستان میں تین غیر مقامی اور نان لوکل ایس ایچ او ز کی تعیناتی کے باعث خاصہ دار، لیوی فورس اور پولیس حکام کے درمیان ٹھن گئی۔تفصیلا ت کے مطابق بروز منگل خاصہ دار اور لیویز کمانڈروں صوبیدار محمد سلیم محسود اور صوبیدار حبیب وزیر نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے دفتر میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ فاٹا انضمام کے بعد سابق آئی جی پی خیبر پختونخوا ڈاکٹر نعیم نے ہمارے ساتھ تحریری معاہد ہ کیاتھاکہ خاصہ دار اور لیویزفورس کو پولیس میں ضم ہونے کے بعد گریڈ سولہ تک کے اہلکاروں کومقامی سطح پر تعینات کیا جائیگا اور کسی غیر مقامی ایس ایچ او ز اور دیگر اسٹاف کو نہیں لیا جائیگا لیکن ان تمام وعدے وعید اور تحریری معاہدے کے برعکس گزشتہ دن جنوبی وزیرستان میں تین نا ن لوکل ایس ایچ او ز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جو ہمارے اور سابق آئی جی پی کے درمیان کئے گئے تحریری معاہدے کے کھلم کھلا خلاف ورز ی ہے انکا کہناتھاکہ اگر کئے گئے تحریری معاہدوں کی پاسدار ی نہ کی گئی تو 13جنوری کو آل فاٹا خاصہ دار فورس کا ایک ہنگامی اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائیگا انکا کہناتھاکہ اگر معاہدہ پور ا نہ کیا گیا تو 20جنوری کے بعد اپنے حقوق کے حصول کے لئے اخری حد تک جائیں گے انکا کہناتھاکہ ہم کسی بھی صورت گریڈ سولہ تک نان لوکل اہلکاروں کو تعینات نہیں ہونے دینگے انکا مزید کہناتھاکہ خاصہ دار فور س ہمہ وقت جنوبی وزیرستان میں ڈیوٹی کیلئے تیار ہے لیکن ڈیوٹی پر روانگی سے قبل خاصہ دار فورس کی تنخواہوں کی مد میں سابقہ بقایا جات، رہائشی بیرکس، اسلحہ اور یونیفارم ودیگر ضرور ی سامان فراہم کیا جائے انکا کہناتھاکہ خاصہ دار فورس کی تین مرتبہ سکروٹنی ہوچکی ہے ہمیں بار بار سکروٹنی کے نام پر ہراساں نہ کیا جائے بعد میں خاصہ دار کمانڈروں نے اپنے تحفظات اور مطالبات سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جنوبی وزیرستان کو آگاہ کرتے ہوئے تحریری درخواست پیش کی جبکہ ڈی پی او نے انکو یقین دلایا کہ وہ خاصہ دار اور لیویز فورس کے تمام جائز مطالبات کو حکام بالا تک پہنچا کر ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔