ڈیرہ،دیرینہ تنازع پر چچا سمیت 2 بھتیجوں پر فائرنگ،1 جاں بحق

  ڈیرہ،دیرینہ تنازع پر چچا سمیت 2 بھتیجوں پر فائرنگ،1 جاں بحق

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) سابقہ لڑائی جھگڑے کے تنازعے پر چار مسلح افراد نے گھاس کاٹنے کیلئے جانے والے چچا سمیت دو بھتیجوں پر فائرنگ کردی، سو لہ سالہ بھتیجا جاں بحق، چچا دوسرے بھتیجے سمیت بال بال بچ گیا، پولیس نے قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں گاؤں روڑہ کا رہائشی شاہنواز قریشی ولد ملک افضل اپنے دو بھتیجوں راشد قریشی اور مدثر قریشی ولد غلام اکبر قریشی کے ہمراہ گھاس کاٹنے کیلئے جارہا تھا کہ اس دوران اراضی محمد اسلم دھپ کے قریب واقع چھپر میں پہلے سے گھات لگائے کرم الٰہی قریشی ولد خدا بخش اور سجاد قریشی ولد قادر بخش سمیت چار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 16سالہ راشد قریشی سکنہ جھوک قریشی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر افراد محفوظ رہے، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ تھانہ گومل یونیورسٹی میں شاہنواز قریشی نے اس واقعہ کی دعویداری کرم الٰہی قریشی ولد خدا بخش اور سجاد قریشی ولد قادر بخش سمیت دیگر دو نامعلوم افراد پر کی ہے،مدعی کے مطابق ملزمان سے ان کی سابقہ لڑائی جھگڑے کی عداوت چلی آرہی ہے۔پولیس نے ملزمان کیخلاف قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر