صوابی میں 2 کار لفٹر گرفتار،مسروقہ کار برآمد

  صوابی میں 2 کار لفٹر گرفتار،مسروقہ کار برآمد

  



صوابی(بیوروپورٹ) ٹوپی ضلع صوابی کی پولیس نے دو کارلفٹر گرفتار کر کے ان کے قبضے سے سرقہ شدہ موٹر کار برآمدکر لیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فواد احمد خان سکنہ مینئی نے تھانہ ٹوپی میں رپورٹ درج کرتے ہوئے کہا کہ اس نے رات کو تجمل خان کے حجرے میں اپنا موٹر کار از قسم 2Dبرنگ سُرخ نمبری Loy- 959کو کھڑا کرکے جب صبح دیکھا تو میرا موٹر کار کسی نے سرقہ کیا تھا۔جس پر ڈی پی او صوابی کی خصوصی ٹاسک پر زیر قیادت ڈی ایس پی ٹوپی افتخار علی،ایس ایچ او ٹوپی شہزاد خان بمع پولیس ٹیم نے تفتیش شروع کی۔جبکہ بعد ازیں مدعی کی نشاندہی پر اور علاقہ میں پتہ براری کرکے معلوم ہوا کہ حجرے کے مالک تجمل خان از خود اپنا دوسرا ساتھی سلمان نے موٹر کار سرقہ کیا ہے۔جس پر ایس ایچ او ٹوپی شہزاد خان بمع نفری پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزمان تجمل خان اور سلمان ساکنان مینئی کو گرفتار کرکے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹر کار برآمد کیا گیا۔ملزمان کے خلاف جرم 381-A مقدمہ درج رجسٹرڈ ہوکر مزید تفتیش شروع کی گئی#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...