پاکستان کو ایران امریکہ جنگ میں غیر جانبداررہنا چاہئے، فضل رحیم یو سفزئی

پاکستان کو ایران امریکہ جنگ میں غیر جانبداررہنا چاہئے، فضل رحیم یو سفزئی

  



صوابی(بیورورپورٹ)امریکہ ایران جنگ میں پاکستان کوغیر جانبدار رہنا چاہئے۔ امریکہ، اسرائیل اور بھارت کا گٹھ جوڑ پاکستان کے لئے خطر ناک ثابت ہو گا۔ ان خیالات کااظہار پاکستان عوامی پارٹی کے چیر مین فضل رحیم یوسفزئی نے ایک بیان میں کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اسلامی سر براہی کانفرنس بلائے اور امت مسلمہ کو یکجا کریں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت بد ترین مشکلات سے دوچار ہے ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری تو دوسری طرف معاشی بد حالی نے پاکستان کو تباہی کے دہانے لا کھڑا کیا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ وہ نان ایشوز میں اپنا وقت خراب کرنے کی بجائے اصل پاکستان کے ایشوز کو حل کریں تاکہ پاکستان ایشیاء میں ایک منظم اور مستحکم ملک بن کر اُبھر سکے۔ #

مزید : پشاورصفحہ آخر