شمالی وزیر ستان میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ

شمالی وزیر ستان میں عوام کا احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بنوں (بیورورپورٹ) شمالی وزیر ستان کے عوام نے ملک غلام خان وزیر کی قیادت میں فضل قادر پارک میں احتجاجی مظاہر ہ کرتے ہوئے دس تاریخ کو دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کردیا اس موقع پر قومی متاثرین کمیٹی کے چیئرمین ملک غلام خان وزیر,ملک اصل میر, ملک معسودخان, اصل میر ودیگر نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2015سے لے کر تاحال شمالی وزیرستان کے عوام مالی امداد سے محروم ہیں سینکڑوں خاندانوں کی رجسٹریشن ہوئی ہے اور نہ ہی کھانے کی چیز یں دی گئی ہیں شمالی وزیرستان کے سینکڑوں خاندان آج بھی افغانستان میں تکلیف کی زندگی بسر کررہے ہیں ان کو پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے یہ لو گ دہشت گرد نہیں بلکہ ملک کی خاطر وہاں مقیم ہیں وہاں مہنگائی ہے ایک چیز ہزاروں روپے پے ملتی ہے جب یہ بندے کبھی کبھار پاکستان آتے ہیں تو ان سے 20 ہزار روپے تک خرچہ ہوتاہے اور اپنی ہی دھرتی میں آجنبی کی طرح زندگی بسرکررہے ہیں یہ بھی پاکستانی ہیں کسی اور ملک کے باشندے نہیں ہیں اُنہوں نے کہاکہ میں سیاست سے بلا تر وزیرستانیوں کی خدمت کرتا ہوں اس میں میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے خاموشی سے کچھ نہیں ہوتا ہے آواز بلند ہونے سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں اُنہوں نے اعلان کیا کہ دس تاریخ کو فضل قادر پارک میں دوبارہ احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔