مردان پولیس شکایات سیل کوسال 2019کے دوران 7827 شکایات موصول ہوئیں

    مردان پولیس شکایات سیل کوسال 2019کے دوران 7827 شکایات موصول ہوئیں

  



مردان(بیورورپورٹ)مردان پولیس شکایات سیل کوسال 2019کے دوران 7827 شکایات موصول ہوئیں 3گمشدہ بچوں سمیت 14533 افراد کی گمشدہ اشیاء کی رپورٹیں ہوئیں پولیس ذرائع کے مطابق پال برانچ سے 6564 افراد کو پولیس کریکٹر اینڈ کلئیرنس سرٹیفیکٹ،2891افراد کو اسلحہ لائسنس ویریفیکیشن اور3808افراد کو لیگل ایڈوائزکی سہولیات فراہم کی گئی جبکہ1485 افراد کے چوری اور چھینی گئی موبائل، 03گمشدہ بچوں سمیت 14533 افراد کی گمشدہ اشیاء کی رپورٹیں موصول ہونے پر بروقت ازالہ کیا گیا۔CRVSکے ذریعے 7790افراد کا کریمنل ریکارڈ،وہیکل ویریفیکشن سسٹم کے ذریعے 365 گاڑیوں کی چان بین اور3648کرایہ داروں کی رجسٹریشن بھی کی گئی پولیس نے سہولیات کے علاوہ سود،انڈرپلے اورلینڈ مافیا کے خلاف شکایات کے اندراج کے لئے پال ا ٓفس میں سپیشل شکایات ڈسک بھی قائم کیاگیا ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سجاد خان نے کہا ہے کہ مردان پولیس عوام کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، عوام الناس کوبھی چاہیے کہ پولیس میں کئے گئے جدید اصلاحات سے بھر پور فائدہ اُٹھائیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...