گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، قیصرداؤدزئی

گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، قیصرداؤدزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(سٹی رپورٹر)وفاق ایوان ہائے صنعت وتجارت کے نومنتخب نائب صدر قیصرخان داؤدزئی نے کہاہے کہ خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں بڑے پیمانے پر معدنی ذخائر،سیاحت اورہائیڈرو انرجی میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،تاہم حکومتی عدم دلچسپی کے باعث اس پرکام نہیں ہوا،تاجر اورصنعتکاروں کو چاہیے کہ وہ قدرتی وسائل کوبروئے کارلاکرصوبوں کے معدنی ذخائرمیں سرمایہ کاری کریں،جبکہ چین کی ایف ٹی اے کے حوالے سے پاکستانی ایکسپورٹرزکیلئے جاری لسٹ سے بھی ملکی سرمایہ کار بھرپورفائدہ اٹھاسکتے ہیں،ان خیالات کااظہارانہوں نے کیپیٹل آفس کے عہدے کاچارج سنبھالنے کے موقع پرتقریب سے خطاب میں کیا،اس موقع پرکوآرڈینیٹرایف پی سی سی آئی کیپٹل آفس مرزاعبدالرحمن،نومنتخب نائب صدرمحمد علی قائدنے بھی اپنے عہدے سنبھال کر باقاعدہ سرگرمیوں کاآغازکیا ہے،تقریب میں سابق نائب صدور سجادسرور،قربان علی،کامران عباسی،طاہرعباسی اوردیگر بھی موجودتھے،قیصرخان داؤدزئی نے مزیدکہاکہ ملک بھرکے چیمبرز،ایسوسی ایشن کے صدور،ایگزیکٹیواورجنرل باڈی ممبران کے انتہائی مشکورہیں جنہوں نے ایف پی سی سی آئی کے الیکشن میں ملک کے ممتازصنعتکارمیاں انجم نثاراوربزنس مین پینل کی کابینہ پراعتمادکااظہارکیا،ہم عالمی اورملکی معاشی صورتحال سے بخوبی واقف ہے،ان شاء اللہ بزنس کمیونٹی اورٹریڈرزکوساتھ لیکر تمام مسائل کوحل کرنے کی بھرپورکوشش کرینگے،اس موقع پرکوآرڈینیٹرمرزاعبدالرحمن نے کہاکہ چندسالتک صنعتکاروں اورٹریڈرزکواعتمادمیں لئے بغیرفیصلے کئے گئے جسکاخمیازہ آج ملک بھرکی بزنس کمیونٹی بھگت رہی ہے،اب مزیدایسانہیں ہوگا،ایف پی سی سی آئی کی ٹیم نئے جذبے کیساتھ میاں انجم نثارکی قیادت میں مسائل کے تدارک کیلئے فوری سدباب کریگی۔