تنظیم تاجران بازار خواجہ گنج کے انتخابات مکمل،حاجی شمشیر صدر منتخب

تنظیم تاجران بازار خواجہ گنج کے انتخابات مکمل،حاجی شمشیر صدر منتخب

  



مردان(بیورورپورٹ)تنظیم تاجران بازار خواجہ گنج کے انتخابات مکمل ہوگئے حاجی شمشیر صدر جبکہ لعل ہاشم جنرل سیکرٹری چن لئے گئے انتخابی اجلاس زیرصدارت حاجی اقبال منعقد ہوا جس میں بازار کے تمام دوکانداروں نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر حاجی شمشیر کو صدر،لعل ہاشم جنرل سیکرٹری جبکہ دیگر کابینہ میں سینئرنائب صدورسیدرحمان،عالم گل،حافظ عنایت،انورشاہ،نائب صدور وقاص،حکم خان،آیاز،ڈپٹی جنرل سیکرٹری محمدآیاز،جوائنٹ سیکرٹری سعید،فنانس سیکرٹری امجد خان منتخب ہوئے۔نومنتخب صدراوردیگر عہدیداروں نے تاجر برداری کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ تاجروں کی خدمت عبادت سمجھ کررہے ہیں اور مسائل کے حل کے لئے تاجروں کے مفادات کوئی سودابازی نہیں کی جا۔ئے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر