سلیکٹیڈ کا سلسلہ چلتا رہا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا،رانا ثناء اللہ

سلیکٹیڈ کا سلسلہ چلتا رہا تو ملک آگے نہیں بڑھ سکے گا،رانا ثناء اللہ

  



اسلام آباد (این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ اگر سلیکٹیڈ کا سلسلہ چلتا رہا تو ملک آگے نہیں چل سکے گا، آرمی ایکٹ بل پر سب متفق تھے اس کئے خوش اسلوبی سے قانون پاس ہوگیا،ووٹ کو عزت دو کا ہمارا مطالبہ جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پارٹی قیادت فیصلہ یہی تھا کہ آرمی ایکٹ کی ترامیم کی حمایت کرنی ہے،فیصلے کی تفصیلات کا تو علم نہیں کیونکہ میں جیل میں تھا۔ انہوں نے کہاکہ اگر ملک کو آگے بڑھانے ہے تو عوام کے فیصلوں اور ووٹ کی عزت کرنا ہوگی۔

رانا ثناء

مزید : پشاورصفحہ آخر