دشمن عالم اسلام میں نفاق پیدا کرنا چاہتا ہے، حافظ عبدالکریم

دشمن عالم اسلام میں نفاق پیدا کرنا چاہتا ہے، حافظ عبدالکریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ناظم اعلی سینیٹر حافظ عبدالکریم رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن منتخب ہو گئے۔رابطہ کی تاسیسی کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں رابطہ کی سپریم کونسل کے لیے دنیا بھر سے60 ارکان کا انتخاب کیا گیا۔پاکستان سے سینیٹرڈاکٹر حافظ عبدالکریم منتخب ہوئے۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر علامہ ساجد میر نے حافظ عبدالکریم کو رکن منتخب ہونے پرمبارک باد دی ہے۔حافظ عبدالکریم کا کہنا ہے کہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کی رکنیت پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اپنے ایک بیان میں حافظ عبدالکریم نے کہا کہ دشمن عالم اسلام میں نفاق پیدا کرنا چاہتا ہے۔سعودی عرب کسی ملک سے جنگ کی خواہش نہیں رکھتا۔سعودی عرب حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہے۔مشرق وسطی میں کشیدگی سے پورے خطے میں جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ ان حالات میں ہمیں جوش کی بجائے ہوش کی ضرورت ہے۔
حافظ عبدالکریم