پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرکے جمہوری کردار کی لاج رکھی،مولانااسد

  پارلیمنٹ سے واک آؤٹ کرکے جمہوری کردار کی لاج رکھی،مولانااسد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی میں جے یو آئی(ف)کے پارلیمانی رہنما مولانا اسد محمود نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی اجلاس میں قواعد و ضوابط کو بلڈوز کیا گیا، ہم نے ایوان سے واک آؤٹ کیا، ہم نے جمہوری قوتوں کے کردار کی لاج رکھی ہے، 25جولائی کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، پارلیمنٹ کی اکثریت اور وزیراعظم جعلی ہے،ہم مایوس نہیں ہیں ہم قوم کی طرف جائیں گے اورملک کو جعلی حکومت سے نجات دلا کر دم لیں گے، ہم افواج کو متنازعہ نہیں بننے دیں گے۔منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی ف کے پارلیمانی رہنما مولانا اسد محمود نے کہا کہ اجلاس کی کارروائی شروع ہوئی تو ایم ایم اے کی جماعتوں نے موقف پیش کرنا چاہا، ہم نے اسپیکر سے بات بھی کی، انہوں نے پیپلز پارٹی کو موقع دیا، جے یو آئی کاموقف ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات دھاندلی زدہ تھے، پارلیمنٹ کی اکثریت اور وزیراعظم جعلی ہے، ہم نے مختلف فورمز پر اپنی بات کو منوایا، آرمی ایکٹ کے حوالے سے بل پیش کیا گیا توہم نے اپنا موقف دیا کہ جس اسمبلی کی اکثریت جعلی ہو، ہم کسی صورت بھی ایسے ترمیمی بل کا حصہ نہیں بنیں گے، قواعد وضوابط کو بلڈوزر کیا گیا عجلت میں اجلاس کی کاروائی کو بلڈوزر کیا گیا، ہم نے واک آٹ کیا، ہم نے جمہوری قوتوں کے کردار کی لاج رکھی ہے۔
مولانااسد محمود