یار حسین میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،2 گرفتار

  یار حسین میں اندھے قتل کا ڈراپ سین،2 گرفتار

  



صوا(بیورورپورٹ) یارحسین پولیس نے ایک شخص کے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملز مان کو گرفتارکر لیا، مقتول کی بیوی اورسسر سمیت چار افراد قاتلان نکلیں تین ماہ قبل گھریلوناچا قی کی بناء پر مسماۃ (ش) نے اپنے باپ سمیت چار رشتہ دار ساتھیوں کے ہمراہ اپنے شوہر کو بے دردی سے قتل کرکے نعش کو ویران جگہ پر دفنا دیا تھا،جدید خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے اس اندھے قتل کا سراغ لگا کر مقتول شوکت علی کے قتل میں ملوث لیاقت،ناصر اور گوہر ساکنان یعقوبی کو گرفتار کیے گئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی نے ڈی ایس پی لاہور سجاد حسین،ایس ایچ او یارحسین انسپکٹر محمد فیاض خان کو نا معلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور اصل حقائق جاننے کا ٹاسک سونپا تھا۔جس پر زیر قیادت ڈی ایس پی سجاد حسین تشکیل شدہ ٹیم ایس ایچ او محمد فیاض خان،تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر اورنگزیب خان اور اے ایس آئی فضل مالک نے قانونی دائرے احتیار کے اندر باریک بینی سے تفتیش شروع کرکے وقتاً وقتاً رشتہ داران ملزمان کو جدید تیکنیکی اصول سے ٹریس کیا پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شریک جرم میں ملوث ملزمان لیاقت،ناصر اور گوہر ساکنان یعقوبی کو گرفتار کیے گئے دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے راز اگل دئیے جنکے قبضے سے آلہ قتل،پستول، بیلجی اور درندی برآمد ہوکر مزید کہا گیا کہ مقتول مسماۃ ش کے ساتھ گھریلوں ناچاکی چلی آرہی تھی تنگ ہوکر مسماۃ(ش)کی والد لیاقت،ناصر،گوہر،ارشد اور مسماۃ (ش) نے پلان بناکر بے دردری سے قتل کرکے نعش کو ویران کھیتوں دفنایا دیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...