نوشہرہ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،18 افراد گرفتار

  نوشہرہ،سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،18 افراد گرفتار

  



نوشہرہ(بیورورپورٹ) تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس کاجرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن.04 اشتہاری،04 منشیات فروش اور 10 مشتبہ افراد کو گرفتار.ملزمان سے اسلحہ برآمد ضلع بھرمیں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف جاری خصوصی کریک ڈاون کے تسلسل میں تھانہ نوشہرہ کلاں پولیس نے ایس ایچ او جمشیدخان کی قیادت میں کنڈر کے علاقے میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران04 مجرمان اشتہاریوں سمیت04 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارکر کے ان کے قبضے سے 07کلوگرام چرس برآمدجبکہ 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا سرچ آپریشن کے دوران گرفتارملزمان سے تین پستول برآمدگرفتارملزمان میں حضرت علی ولد طاوس، وزیر شاہ ولدعمران شاہ، اکرام خان ولد دائیم خان،طارق بخش ولد میر بخش شامل تھے گرفتار ملزمان کو تفتیش کیلئے تھانہ نوشہرہ کلاں منتقل کرکے مقدمات درج کر دئیے گئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کاشف ذوالفقار نے پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع نوشہرہ سے جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکاخاتمہ اولین ترجیح ہے جس کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز جاری رکھنے چاہیے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...