جندول میں کئی دنوں سے ہلکی بارش کا سلسلہ بدستور جاری

  جندول میں کئی دنوں سے ہلکی بارش کا سلسلہ بدستور جاری

  



جندول(نمائندہ پاکستان)جندول سب ڈویژن کا دور افتہ علاقہ پاک افغان باڈر علاقہ شاہی بن شاہی،مسکنی،سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں کئی دنوں سے ہلکی پلکی بارشوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے سردی کے شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ کئی رابط سڑکیں بند ہونے کے وجہ سے علاقائی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے علاقائی لوگوں کے مطابق پاک فغان باڈر علاقہ شاہی بنشاہی سمیت دیگر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے جن کے وجہ سے شلخو کس، بیزومنزی،برول اور شاہی کے درمیان رابطہ سڑکیں بند ہوگئے ہیں جس کے وجہ سے علاقائی لوگوں کو انے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دیگر میدانی علاقہ جات کامبٹ،ثمرباغ،معیاروں،صدبرکلے،منڈا سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی پہلکی بارشوں کا سلسلہ بھی جاری ہے جن کے وجہ سے سردی کے شدت میں شدید ااضافہ ہوگئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر