مردان،کچہری میں کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز ناپید

مردان،کچہری میں کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز ناپید

  



رستم (تحصیل رپورٹر)مردان خزانہ میں کم مالیت اسٹامپ پیپر ناپید، حکام کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام زیادہ مالیت کے اسٹامپ پیپر خریدنے پر مجبور ہیں۔تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے مردان کچہری میں کم مالیت کے اسٹامپ پیپر ناپید ہیں جس کی وجہ سے مردان اور تحصیل رستم میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تیس روپے مالیت کے اسٹامپ پیپر سکول و کالج ایڈمیشن،بیان خلفی، یونین کونسل میں برتھ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹس، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ میں درستگی و تبدیلی نام کے علاوہ دیگر سرکاری اور غیر سرکاری کاغذات میں استعمال ہوتے ہیں لیکن آج کل کم مالیت والے اسٹامپ پیپرز مکمل طور پر غائب ہیں جس کی وجہ سے عوام بالخصوص طلبا و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے تحصیل رستم کے سیاسی، عوامی اور سماجی حلقوں نے ذمہ دار حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کم مالیت کے اسٹامپ پیپرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے نہ صرف احکامات جاری کریں بلکہ اس کی مکمل نگرانی بھی کی جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...