پولیس آفیسرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،شیر اکبر خان

  پولیس آفیسرز اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں،شیر اکبر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مردان (بیورورپورٹ)ڈی آئی جی شیر اکبر خان نے کہاہے کہ قبائلی ضلع مہمند کے پولیس آفیسران اپنی پیشہ ورانہ تربیت کی بدولت علاقے میں امن امان کی بحالی اور شہریوں کی حفاظت کے لئے ذمہ داریاں بہ احسن طریقے انجام دیں، تھانوں میں شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں ایماندار اورمحنتی پولیس اہلکارفورس کا سرمایہ ہے وہ اپنے دفتر میں ضلع مہمند کے پولیس آفیسران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر ڈی آئی جی کو لیویز او رخاصہ دار فورس کے انضما م کے پیش رفت سے اگاہ کیا اور علاقے کے مجموعی امن امان پر بریفنگ دی ڈی آئی جی شیر اکبر خان نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں لیویزاورخاصہ داروں نے قربانیاں دی ہیں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں جبکہ سماج دشمن عناصر سے آہنی ہاتھ سے نمٹاجائے انہوں نے کہا کے مردان ریجن میں امن و امان برقرار رکھنے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے انسدادی کاروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائے انہوں نے کہاکہ جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔