چارسدہ میں نیشنل ایکشن کے تحت 364سٹرائیک پلان آپر یشنز کئے گئے

چارسدہ میں نیشنل ایکشن کے تحت 364سٹرائیک پلان آپر یشنز کئے گئے

  



چارسدہ (بیو رو رپورٹ) چارسدہ پولیس نے سالانہ پرا گرس رپورٹ جاری کر دی۔ 2019میں چارسدہ پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت 364 سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کئے۔ سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک1940مجرمان اشتہاری گرفتار۔سماج دُشمن عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق سال 2019میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان کے زیر نگرانی ضلع چارسدہ میں امن وامان کے قیام اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ٹھوس اور جامع اقدامات اُٹھائے گئے۔چارسدہ پولیس نے ضلع بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت 364سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے۔ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن پولیس کو انتہائی مطلوب مجرمان1940 اشتہاری سمیت1487مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے 133کلاشنکوف،14کالاکوف،1سٹین گن،42رائفل،184بندوق،2702پستول،2ڈائنامائٹ،2ڈیٹو نیٹر،50میٹر سیفٹی فیوز،1ایل ایم جی،20کلوگرام بارود،1600بارودی ڈھنڈے،4چھری و چاقو،2آئرن پنچ اور 89612کارتوس مختلف نوعیت کے برآمد کر لئے گئے۔ دوران کاروائی ضلع میں موت کے سوداگروں منشیات فروش و منشیات ڈیلروں کے خلاف اہم کاروائی کے دوران 1349.590کلوگرام چرس،109.170کلوگرام افیون،41.116کلوگرام ہیروئن،6.028کلوگرام آئس اور 97شراب کی بوتلیں برآمد کر لئے گئے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ عرفان اللہ خان نے کہا کہ پولیس عوام الناس کی جان و مال کی تحفظ کا ضامن ہیں۔ شہریوں کو انصاف کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائینگے۔ضلع چارسدہ میں امن کا ماحول فراہم کیا جائے گا اور ضلع چارسدہ کو امن کا گہوارہ بنا دیا جائے گا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...