متھرا،کمسن بچے کے قتل میں ملوث 2 کم عمر لڑکے گرفتار

    متھرا،کمسن بچے کے قتل میں ملوث 2 کم عمر لڑکے گرفتار

  



پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ روز تھانہ متھرا کی حدود اراضیات مومن آباد میں کمسن بچے کو تیز دھار آلہ سے قتل کرنے والے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا، زیر حراست دونوں ملزمان مقتول کے ساتھی ہیں جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کمسن بچے مقتول فواد کو کھیل کھود کے دوران تیز دھار آلہ کے پے در پے وار کر کے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے قبضہ سے تیز دھار آلہ بھی برآمد کر لیا گیا، دونوں بچوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق مدعی رحمت حسین ولد سبز علی سکنہ مومن آباد نے تھانہ متھرا پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے بیٹے فواد بعمر 10سال کو تیز دھار آلہ سے وار کر کے قتل کیا گیا ہے جس پر پولیس نے فوری طور پر بچے کی لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دیایس پی رورل علی بن طارق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی رحیم حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او متھرا راضی خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملوث افراد کو بے نقاب کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران دیگر مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ مقتول بچے کے ساتھیوں سے بھی پوچھ گچھ کا فیصلہ کیا جو محض چند گھنٹوں کے اندر اندر تفتیشی ٹیم نے واردات میں ملوث اصل ملزمان کا سراغ لگا کر مقتول کے دو کمسن ساتھیوں (ع) اور (ا) کو حراست میں لے کر دونوں بچوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران کمسن بچے مقتول فواد کو تیز دھار آلہ کے پے در پے وار کرکے قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لی گئی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر