آٹے کی قیمت میں اضافہ: انجمن نانبائیاں ایسوسی ایشن پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

آٹے کی قیمت میں اضافہ: انجمن نانبائیاں ایسوسی ایشن پشاور کا احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر) انجمن نانبایان ایسوسی ایشن (حقیقی گروپ) کے عہدیداران نے مرکزی دفتر فقیر آباد میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا اجلاس میں صوبائی صدر حاجی آستانہ گل صلعی صدر خستہ گل جنرل سیکرٹری حاجی فاروق، سردار زرید، زاکر جمیل اور شیراز قریشی نے شرکت کی شرکایئ نے آٹے کی قیمتوں میں اچانک اضافے پر تشویش کا اظہا کیا گیا انہوں نے کہا کہ روٹی کے نرخ اور آٹے کی قیمت کیلئے ڈپٹی کمشنر، وزیر خوراک اور راشن کنٹرولرسے ملاقاتیں ہوئیں تاہم کوئی حل نہیں نکلا آٹا مہنگا ہونے کے باعث نانبائی ڈیلرز کا لاکھوں روپے مقروض ہو گیا ہے بعدازاں انجمن نانبایان ایسوسی ایشن نے فقیر آباد چوک میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرین نے اٹے کی قیمت کم کرنے یا روٹی کا نرخ بڑھانے کے نعرے لگائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نانبائیوں کا معاشی قتل بند کرے اگر 15 جنوری تک آٹے کی قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو مجبورا دکانیں بند کرے گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...