منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار 5کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

    منشیات سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار 5کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ضلع خیبر سے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار آلٹو موٹر کا کے ذریعے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کو پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضہ سے 5کلو گرام اعلیٰ کوالٹی چرس برآمد کر لی گئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ایس پی کینٹ تصوراقبال کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کسی بھی وقت منشیات سمگل کرنے کی کوش کی جائے گی جس پر ایس پی کینٹ نے تمام چیک پوسٹوں پر چکنگ سخت کرنے کی ہدایت کی، ڈی ایس پی ریاض خلیل کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ غربی انسپکٹر دوست محمد نے خفیہ اطلاع کی روشنی میں نزد پریس کلب ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک آلٹوموٹر کار نمبر RIR-8660 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کی خفیہ خانو ں سے 5کلو گرام چر س برآمد کرکے ملزم بشیرخان ولد غیرت خان سکنہ باڑہ ضلع خیبر کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کو پنجاب سمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے