سونا 1300روپے تولہ، ڈالر 10پیسے سستا، سٹاک ایکسچینج میں معمولی ریکوری

سونا 1300روپے تولہ، ڈالر 10پیسے سستا، سٹاک ایکسچینج میں معمولی ریکوری

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس608.23پوائنٹس کے اضافے سے 41904 پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ70.41 فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 61ارب 34 کروڑ 84 لاکھ روپے بڑھ گئے تاہم کاروباری حجم پیر کی نسبت 22.40فیصدکم رہا۔دوسری طرف مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1300روپے کم ہوگئی۔جس سے نئی قیمت 92100 ر وپے اوردس گرام سونے کی قیمت 1114روپے کی کمی سے78961روپے ہوگئی،جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10پیسے کی کمی ہوئی اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 155روپے اور قیمت فروخت155.10روپے ہوگئی۔

سٹاک ایکسچینج

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...