جام پور بار الیکشن‘ سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدواروں کا پلڑا بھاری

جام پور بار الیکشن‘ سیاسی جماعتوں کے حمایت یافتہ امیدواروں کا پلڑا بھاری

  



جام پور (نامہ نگار) با ر ایسویسی ایشن راجن پور اور جام پور کے سالانہ الیکشن11 جنوری کو ہو نگے۔ امیدواروں نے مہم میں تیزی پید اکرتے ہوئے ووٹرز پر اثر بڑھادیا ہے۔ بار ایسوسی ایشن راجن پور میں نصر اللہ قریشی ایڈوکیٹ صدر عمرفارق بزدار جنرل سیکرٹری کے مدمقابل سید ظفر حسین بخاری۔ چوہد ر ی محمد یوسف بار ایسویسی ایشن جام پور میں گل شیرڈھانڈلہ ایڈوکیٹ صدر فیاض احمد بھٹی جنرل سیکرٹری۔(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)

 ان کے مدمقابل مرزا ایوب ناصر ایڈوکیٹ اور رانا محمد اسمعیل سکھیرا کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ہر ایک امیدوار نے اپنی مہم میں تیزی لاتے ہوئے جہاں سیاسی اثر رسوغ بڑھا دیا وہاں پر زاتی تعلقات اور خاندانی تعلقات استمعال کرنا شروع کر دیا ہے۔ جام پور اور راجن پور میں امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی فضاجاری ہے۔ گیارہ جنوری کو پولنگ صبح نو بجے سے شام چار بجے تک ہو گی۔مبینہ طور پر ملنے والی معلومات کے مطابق سیاسی طور پر نصر اللہ قریشی کا تعلق حکومتی رکن قومی اسمبلی سردار نصر اللہ خان دریشک سے جبکہ جام پور میں گل شیر ڈھانڈلہ کا تعلق ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری گروپ سے جبکہ ان کے مدمقابل  حریف   مرزا یوب ناصر خان کا تعلق سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیرعلی گورچانی سے ہے۔ ہر ایک امیدوار اپنی کامیابی کے دعوے کر رہا ہے۔

بار الیکشن 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...