وعدے پورے،علاقے کی محرومیاں ختم کریں گے، علی رضا خاکوانی کی بات چیت

وعدے پورے،علاقے کی محرومیاں ختم کریں گے، علی رضا خاکوانی کی بات چیت

  



میلسی(تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نواب علی رضا خان خاکوانی نے اہل علاقہ کی مشکلات کے پیش نظر دوکوٹہ کی نواحی بستی کوچھے والا کی سیوریج سکیم کیلئے 50 لاکھ(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

روپے کے فنڈز کی منظوری دیدی انہوں نے بتایا کہ ان کے انتخابی حلقہ پی پی 235 میں کروڑوں روپے کی ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ٹبہ سلطانپور میں 2 کروڑ سے زائد مالیت کی ٹف ٹائل کے منصوبے کے علاوہ علاقے کے دوسرے بڑے قصبے مترو میں سیوریج سکیم بھی مکمل کی جا چکی ہے جس پر 2 کروڑ سے زائد کی لاگت آئی اسی طرح ذرائع آمد و رفت کو بہتر بنانے کیلئے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کی گرانٹ سے سڑکوں کے منصوبے بھی مکمل کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے کیئے جانیوالے تمام وعدے پورے کریں گے اور علاقے کی ہرمحرومی ختم کر دیں گے۔

علی رضا

مزید : ملتان صفحہ آخر