تبدیلی سرکار کے وزراء اپنی حرکتوں سے شرمندگی کاباعث بنے ہوئے ہیں، ذیشان اختر

تبدیلی سرکار کے وزراء اپنی حرکتوں سے شرمندگی کاباعث بنے ہوئے ہیں، ذیشان اختر

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر صوبہ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ تبدیلی اور نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے سفید پوش طبقہ کے سب سے بڑے دشمن بن کر سامنے آئے ہیں۔ لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں (بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

اور وزیراعظم کہتے ہیں ”گھبرانا نہیں“۔ وزیراعظم کا یہ جملہ غریبوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ تبدیلی سرکار کے وزراء اپنی حرکتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کے لیے شرمندگی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمے کا نعرہ مستانہ لگانے والے آج لوٹ مار کو قانون کی چھتری تلے لانے اور لٹیروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھے ہیں اور اس مقصد کے لیے آرڈی نینسوں کا سہارا لیا جارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے وزیراعظم سے امیدیں وابستہ کی تھیں کہ وہ انہیں آزادی دلائیں گے لیکن ”ٹیپو سلطان“نے تو خود بوسیدہ نظام کی غلامی قبول کر لی۔ یہی وزیراعظم تھے جو کہتے تھے کہ مودی کامیاب ہوگیا تو مسئلہ کشمیر حل ہو جائے گا اب مودی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے اسے انڈین یونین کا حصہ بنالیا ہے اور کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدل رہاہے۔

ذیشان اختر

مزید : ملتان صفحہ آخر