وہاڑی:ڈسٹرکٹ بار میں نئی کنٹین کا افتتاح، وکلاء کی شرکت

وہاڑی:ڈسٹرکٹ بار میں نئی کنٹین کا افتتاح، وکلاء کی شرکت

  



وہاڑی(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ بار میں نئی کنٹین کا افتتاح ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان نے کیا اس موقع پر صدر بار شکیل احمد تارڑ، جنرل سیکرٹری بار علی اعجاز چوہدری،امیدوار صدر بار شہزاد انجم مترو سمیت درجنوں وکلاء نے شرکت کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن (بقیہ نمبر37صفحہ7پر)

چوہان نے کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ اتنی بڑی بار میں انکی اپنی کنٹین نہیں مگر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے بہت محنت کے ساتھ بہترین جگہ کا انتخاب کرکے کنٹین بنائی جو کہ وکلاء اور آنے والے سائلین کے لئے بہترین ہے جنرل سیکرٹری بار علی اعجاز چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ہمیں بار روم کے سامنے بہترین جگہ فراہم کی ہم انکے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ ہم وکلاء کی فلاح وبہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کرتے رہیں گے ہم امید کرتے ہیں کہ آ نے والی کابینہ بھی وکلاء کے مفادات کے لئے بہترین اقدامات کری گی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن نے صدر وسیکرٹری بار کے ہمراہ کنٹین کے سبزہ زار میں پودا لگایا اور دعا کروائی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...