بہاولپور: عدالتی حکم پرغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم سیل

بہاولپور: عدالتی حکم پرغیر قانونی ہاؤسنگ سکیم سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عدالت کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے پر کارپوریشن نے ہاؤسنگ سکیم کو سیل کر دیا ہے۔تفصیل (بقیہ نمبر49صفحہ12پر)


کے مطابق نواب آف بہاولپور کے حکم پر حضرت خواجہ غلام فرید کے نام پر منتقل ہونیوالی اراضی پر مبینہ جعلسازی سے سٹی مال  تعمیر کے بعد ایک اور جعلسازی سامنے آگئی ہے۔جبکہ سفاری گارڈن فیز2 کے نام سے ہاؤسنگ سکیم بنا کر پلاٹوں کی فروخت شروع کی گئی۔مذکورہ ہاؤسنگ سکیم کا رقبہ مشترکہ کھاتہ میں ہونے کی وجہ سے دیگر کھاتہ داروں نے عدالت سے رجوع کرکے حکم امتناعی حاصل کر لیا لیکن بااثر مافیا نے پلاٹوں کی فروخت جاری رکھی تو دیگر کھاتہ داروں نے توہین عدالت دائر کر دی۔شہری کی درخواست پر میٹرو پولیٹن آفیسر سلیم محمود زاہد نے کارروائی کرتے ہوئے سفاری گارڈن فیز 2کو سیل کر دیا ہے۔
سیل