غیر قانونی اثاثے:میپکو ٹیسٹ انسپکٹر کی بیوی کو  8 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب حکام کے حوالے کرنیکا حکم

غیر قانونی اثاثے:میپکو ٹیسٹ انسپکٹر کی بیوی کو  8 روزہ جسمانی ریمانڈ پرنیب ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (خبر نگار خصو صی) جج احتساب عدالت ملتان نے آمدن سے زائد کروڑوں کے اثاثے بنانے کے مقدمہ میں ملوث میپکو ٹیسٹ(بقیہ نمبر50صفحہ12پر)


 انسپکٹر کی بیوی کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔یاد رہے کہ ملزمہ کو سپریم کورٹ سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تھا۔ فاضل عدالت میں نیب حکام کے مطابق ملزمہ ثمینہ نگہت پر بے نامی جائیدادوں اور کروڑوں روپے کی بینکوں سے منتقلی کا الزام ہے۔ دوسری جانب ملزمہ کے شوہر اسی الزام میں جوڈیشل ریمانڈ پر پہلے ہی جیل میں ہیں۔ملازمت سے قبل ملزمہ ثمینہ نگہت اور اسکے شوہر حسین کے پاس کوئی جائیداد نہیں تھی،اب ملزمہ کے پاس 17 کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں، ثمینہ نگہت کی 1996 میں ملزم میپکو ٹیسٹ انسپکٹر حسین سے شادی ہوئی تھی، ملزم اور ملزمہ کے پاس ملازمت سے پہلے کوئی جائیداد نہیں تھی، ریکارڈ کے مطابق ملزم حسین نے اپنی بیوی کے ساتھ ملکر 12 سے زائد بینکوں سے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے منتقل کیے تھے،ملزموں کے خلاف ڈی جی نیب ملتان نے رواں سال 24 جون کو گرفتاری وارنٹ جاری کیے تھے۔