کہروڑ پکا: فوٹو سیشن کے بعد پناہ گاہ کو تالے، بے گھر افراد کو سڑکوں پر ”پھینکنے“ کا انکشاف

        کہروڑ پکا: فوٹو سیشن کے بعد پناہ گاہ کو تالے، بے گھر افراد کو سڑکوں پر ...

  



کہروڑ پکا (نما ئندہ خصو صی)پناہ گاہ کو تا لے لگ گئے،بے گھر افراد سڑ کوں پر سو نے لگے تفصیل کے مطا بق حکو مت کی طرف سے ہدا یات دی گئی ہیں کہ ہر تحصیل ہیڈ کوارٹر پر پناہ گا ہ بنا ئی جا ئے کہروڑ پکا میں میو نسپل کمیٹی کے جناح ہا ل میں پناہ گا ہ بنا ئی گئی جس میں مبینہ طور پر بو گس کا روا ئی کر تے ہو ئے غیر متعلقہ افراد کو بیٹھا کر ان کو کھا نا کھلا کر فوٹو سیشن کر لیا گیا اور ان افراد کو گھروں کووا پس بھیج دیا گیا اور جناح ہال کو تا لے لگا دئیے گئے گزشتہ رات سخت سر دی میں پناہ گاہ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

کے سا منے سڑک پر ایک شخص رضا ئی اوڑھے دو کا نوں کے پھٹے پر سور ہا ہے جو حکو متی اقدا مات کی دھجیاں اڑانے والوں کی کار کردگی کا پول کھول رہا ہے جب اس سلسلہ میں سی او میو نسپل کمیٹی عا شر گل سے موقف لیا گیا تو انہوں نے کہا کہ حکو مت کی طرف سے کو ئی فنڈز نہیں دئیے گئے اپنی مد د آ پ کے تحت پناہ گاہ قا ئم کی ہے جس میں بستر،واش روم،مسجد ہیٹراور دیگر سہو لیات فراہم کی گئی ہیں اور آنے وا لوں کو کھا نا فرا ہم کر دیاجا تا ہے مگر کو ئی رات نہیں گزار تا اور چلے جا تے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہوں نے تشہیر کے لیے کو ئی اقدام نہیں کیا ایک پینا فلکس ہے جو پناہ گاہ کے اندر ہی لگا یا گیا ہے۔

بے گھرافراد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...