ڈیرہ: بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع، لوگوں کااحتجاج

  ڈیرہ: بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع، لوگوں کااحتجاج

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)شہر اور گردونواح میں ہونے والی بارش نے انتظامیہ کی کارکردگی کا پول کھول کے رکھ دیا شہر کے مختلف علاقوں سمیت محلہ مرتضیٰ آباد کی گلیاں پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے تالاب کا منظر پیش کر نے(بقیہ نمبر56صفحہ12پر)

لگیں محلہ مرتضیٰ آباد کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مسئلہ گزشتہ 20 سالوں سے چلا آرہا ہے کہ بارش ہوتے ہی پانی کھڑا ہوجاتا ہے سیاستدانوں سمیت انتظامیہ ہمارے مسائل پر توجہ دیتی ہی نہیں گلیوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث نماز پڑھنے جانا بھی مشکل ہوجاتا ہے شہریوں نے انتظامیہ سے محلہ مرتضیٰ آباد سے بارش کے پانی کو فوری نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...