ایران، امریکہ کشیدگی ترقی پذیر معیشتوں کیلئے انتہائی خطرناک، عون حمید ڈوگر

  ایران، امریکہ کشیدگی ترقی پذیر معیشتوں کیلئے انتہائی خطرناک، عون حمید ڈوگر

  



شاہ جمال (نمائندہ پاکستان)ایران امریکہ کشیدگی پاکستان اپنی غیر جانبداری کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے خطہ کی سلامتی یقینی بنائے گا،ساڑھے دس کروڑ کے ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں مزید خوشخبریاں جلد ملیں گی۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے حلقہ پی پی 276و(بقیہ نمبر33صفحہ12پر)

پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی سردار عون حمید ڈوگر نے شاہ جمال میں میڈیا نمائندگان سے کیا انہوں نے ایران امریکہ کشیدگی اور تیل کی بڑھتی قیمتوں کو پاکستان جیسی ترقی پذیر معیشت کے لیئے انتہائی خطر ناک قرار دیتے ہوئے غریب عوام کی اذیت میں اضافہ کے خدشہ پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی غیر جانبدارانہ پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے خطہ پر چھائے جنگ کے بادلوں سے چھٹکارے کی کوششیں جاری رکھے گا ایران امریکہ جنگ کی صورت میں نہ صرف پورا مشرق وسطیٰ بلکہ جنوبی بی ایشیاء سمیت پاکستان بھی متاثر ہو گا جنرل سلیمانی کا قتل افسوسناک اور امریکہ کا جارہانہ پالیسی کا مظہر ہے پاکستان اس امریکی پالیسی کو مسترد کرتا ہے مزید برآں انہوں نے بتایا کہ ان کے سترہ مہینے کے دور اقتدار میں ساڑھے دس کروڑ کے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ رہے ہیں جن میں پورے حلقہ میں دس واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ،کارپٹ روڈز اور نالیاں سولنگز ہیں جبکہ کالی پل تا بستی لغاری پل فیز2,ہیڈ 76تا بیت والا فیز 2،علی دی بستی تا عثمان کوریہ فیز 2روڈسمیت متعدد منصوبوں کے ورک آرڈر جاری کر چکے ہیں مزید شخبریاں حلقہ کے عوام کو جلد دیں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک سلیم بھابھہ بھی تھے۔

عون حمید

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...