مہنگائی،بے روزگاری کیخلاف جماعت اسلامی کاوہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ

      مہنگائی،بے روزگاری کیخلاف جماعت اسلامی کاوہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ

  



ملتان (سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی ملتان جنوبی کے تحت مہنگائی،پٹرولیم مصنوعات،بجلی،ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف وہاڑی چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرہ کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی، سیکر ٹری جنرل چودھری اطہر عزیز ایڈووکیٹ نے کی۔احتجاجی مظاہرہ میں شرکاء نے پٹرولیم مصنوعات،بجلی، گیس اور خوردونوش کی اشیاء کی قیمتوں میں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

ہوشربااضافے کیخلاف نعرے درج تھے۔احتجاجی مظاہرہ میں ارکان وکارکنان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سلیکٹیڈ حکومت کے مہنگائی اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کے اقدامات کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ احتجاجی مظاہرے میں سیکر ٹری جنرل جماعت اسلامی جنوبی حافظ عبدالرحمن قریشی،شیخ اسرار حسین،شیخ قیصر اقبال، مہر عاشق، چودھری نواز،بابا یامین، رانا عمر گل ودیگر نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ سلیکٹیڈ وزیر اعظم عمران خان کہتے تھے کہ جب ملک کے اندر مہنگائی ہو، بیروزگاری ہو تو اس کا مطلب یہ ہے کہ حکمران چور ہیں اور آج انہوں نے خودیہ بات ثابت کردی ہے کہ جب سے یہ بر سر اقتدار آئے ہیں روز بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی کا طوفان مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

مظاہرہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...