جنرل قاسم سلیمانی کاقتل عالم اسلام کیخلاف گہری سازش، خاورعلی شاہ
کبیروالا(تحصیل رپورٹر)امریکہ ایران تنازعہ سے عالمی امن کو خطرہ پہنچنے کا خدشہ ہے،اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو معاملہ کی سنگینی کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کیلئے موثر کردارادا کرنا چاہیے،جنرل قاسم سلیمانی کا قتل عالم اسلام کے خلاف گہری سازش ہے،جس کا مقصد مسلمان ممالک کے درمیان آپس میں گہرے ہوتے ہوئے روابط اور اتحاد کو نقصان پہنچانا(بقیہ نمبر35صفحہ12پر)
ہے، ان خیالات کا اظہار قائد سید گروپ وممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سید خاور علی شاہ نے لاہور واپسی پر قتال پور میں اپنی رہائشگاہ پر ملاقات کیلئے آنیوالے معززین علاقہ مہر صفدر حسین باٹی،مہر محمد اکرم پیروآنہ اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ ایران کشیدگی بڑھنے سے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے معاشی حالات شدید متاثر ہونے کے امکانات ہیں،جس سے مہنگائی اور بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے،پاکستان کا امریکہ ایران تناؤ میں کمی لانے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کافیصلہ خوش آئند اور عالمی حالات کے تناظر میں درست سمت قدم اٹھانے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو ایسے ترجیحی بنیادوں پر ایسے اقدامات اٹھانے اور پروگرام شروع کرنے کی اشد ضرورت ہے،جس سے عام شہری کو درپیش مشکلات میں خاطر خواہ کمی آسکے۔اس موقع پرچوہدری محمد قاسم ارائیں،زاہد حسین بھٹی،راؤ آصف سعیدی،محسن عابد بخاری،نوازش علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
خاورعلی شاہ