جام پور: اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،13کلینک سیل، کارروائی شروع

  جام پور: اتائیوں کیخلاف کریک ڈاؤن،13کلینک سیل، کارروائی شروع

  



جام پور (نامہ نگار) چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ راجن پور نے انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائیوں کے خلاف کریک ڈاون۔ ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکرکے تیرہ سے زاہد موت گھر سیل کردئیے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقارعلی خان کے حکم پر چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ راجن پور ڈاکٹر محبت علی چوہدری نے ٹیم کے ہمراہ جام پور کے علاقے بھٹی چوک پر قائم اتائی کے کلینک امجد میڈیکل سٹور کے مالک نادر اقبال بھٹہ۔ فیضان احمد جامپور۔نیو لاری اڈا جام پور پر بھٹہ میڈیکل سٹور۔ فرحان محمد(بقیہ نمبر36صفحہ12پر)

پور۔ منیر حسین ساہین والا۔ عبدالمجید نوشہرہ شرقی۔ مجتبی طارق سائین والا۔ مدثر فرید نوشہرہ شرقی۔ سخاوت علی ہیڈحامد راجن پور سمیت تیرہ جگہوں پر چھاپے مارکرکے موت گھروں کو سیل کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مہم جاری رہے گی صوبہ بھر میں ستائیس اتائیوں کے کلینک سیل کیے گئے ان میں راجن پور کے تیرہ کلینک شامل ہیں۔ عوام ایسے عناصر کی نشاندھی کریں سخت ایکشن ہو گا۔

کلینک

مزید : ملتان صفحہ آخر