کبیروالا:آٹانایاب، بلیک میں فروخت شروع، غریبوں کانیا امتحان

  کبیروالا:آٹانایاب، بلیک میں فروخت شروع، غریبوں کانیا امتحان

  



کبیروالا(نمائندہ پاکستان)فلورمل مالکان کا ایکا کبیروالا میں آٹانایاب ہوگیا۔تفصیل کے مطابق کبیروالا شہر اور گردو نواح کے علاقوں میں آٹانایاب ہوگیا۔20 کلوآٹے کا تھیلا900سے 950تک فروخت ہونے لگادوکانداروں سے رابطہ کرنے پرانہوں نے بتایاہے کہ انتظامہ کی طرف سے20کلو آٹے کا تھیلا808روپے فروخت کرنے کا ریٹ دیاگیاہے۔جبکہ فلورمل مالکان850ے سے 900تک دے رہے ہیں۔ انتظامیہ ریٹ کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکی ہے۔صحافیوں کا اسسٹنٹ کمشنر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

کے پی ٹی سی ایل فون نمبر پر موؤقف لینے کیلے رابطہ کیا تووہاں پر موجود صداقت علی نے اسسٹنٹ کمشنرسے بات کرانے سے انکارکردیا۔آٹابحران سے غریب صارفین سخت پریشان ہیں عوامی سماجی،شہری حلقوں نے کمشنرملتان،ڈی سی خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

نیاامتحان

مزید : ملتان صفحہ آخر