شادی تقریب میں فائرنگ، گولی لگنے سے 10سالہ بچہ شدید زخمی

شادی تقریب میں فائرنگ، گولی لگنے سے 10سالہ بچہ شدید زخمی

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ‘ کے دوران10سالہ کمسن بچہ شدید زخمی‘ ہوگیاتفصیل کیمطابق اوباڑو کارہائشی10سالہ حسین بخش جو کہ رشتہ دار کی شادی میں شریک تھاکہ اسی دوران نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ شروع کردی جس کی زد میں آکر 10سالہ حسین بخش اندھی گولی لگنے پر شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر