یوسف گیلانی کے سابق مشیر کیخلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ

        یوسف گیلانی کے سابق مشیر کیخلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ

  



 اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے سابق مشیر کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ منگل کو احتساب عدالت نمبر ایک جج محمد بشیر نے ایل پی جی کوٹہ کیس کی سماعت کی۔ دور ان سماعت سابق وزیر اعظم کے مشیر میاں خرم رسول(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

 عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔میاں خرم رسول کے وکیل امجد اقبال قریشی نے اپنے حتمی دلائل مکمل کئے، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔میاں خرم رسول کے خلاف ایل پی جی کوٹہ کیس کا فیصلہ 20جنوری کوسنایا جائے گا۔

یوسف گیلانی/ فیصلہ

مزید : ملتان صفحہ آخر