نیب کی  4ملزموں کے بیرون ملک روپوش ہونے کی رپورٹ عدالت پیش

نیب کی  4ملزموں کے بیرون ملک روپوش ہونے کی رپورٹ عدالت پیش

  



 اسلام آباد (این این آئی)میگا منی لانڈرنگ کیس میں ملزمان پیشی معاملے پر نیب نے چار ملزمان کے بیرون ملک روپوش ہونے سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں پیش کر دی متعدد کوششوں کے باوجود ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ملزمان میں حاجی ہارون، یونس قدوائی، اعظم وزیر، مشتاق(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

 مہر شامل  ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کی کینیڈا اور برطانیہ میں موجودگی کی اطلاعات ہے۔ ملزمان کو واپس لانے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق انٹرپول سے رابطے کے بعد پیش رفت رپورٹ سے احتساب عدالت کو آگاہ کیا جائیگا۔

نیب رپورٹ

مزید : ملتان صفحہ آخر