ہائی کورٹ:قتل مقدمہ،ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور، آج سیشن کورٹ رجوع کرنیکاحکم

      ہائی کورٹ:قتل مقدمہ،ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور، آج سیشن کورٹ رجوع ...

  



ملتان (خبر نگار خصو صی) ہائیکورٹ ملتان بنچ نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے آج سیشن عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت (بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

میں کچا خوہ خانیوال کے رہائشی ملزم غلام عباس شاہ نے کونسل میاں محمود احمد انصاری کے توسط سے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے خلاف پولیس نے قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جبکہ درخواست گزار پر بھی حملہ ہوا اور اسے دو گولیاں لگیں اور وہ خود زخمی ہوکر ہسپتال میں داخل ہوا۔کونسل نے دلائل دیے کہ ایک زخمی شخص کیسے حملہ کر سکتا ہے لیکن پولیس اسے گرفتار کرنے کے درپے ہے اور اسے ضلع کچہری میں داخل بھی نہیں ہونے دیا جارہا ہے تاکہ وہ عبوری ضمانت نہ کراسکے اس لئے فاضل عدالت سے استدعا ہے کہ ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے عدالت عالیہ نے دلائل کے بعد ملزم کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے اسے سیشن عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل احمد ندیم گھیلا نے عدالت کی معاونت کی۔

ضمانت

مزید : ملتان صفحہ آخر