ریلوے کاجدید سگنل سسٹم سورج نکلتے ہی ٹھیک

  ریلوے کاجدید سگنل سسٹم سورج نکلتے ہی ٹھیک

  



ملتان (نمائندہ خصوصی)اتواراورپپرکے روزدن بھررہنے والی ہلکی بارش کی وجہ سے خراب ہوناوالاجدید سگنل سسٹم گزشتہ روزنکلنے والی دھوپ کی وجہ سے ٹھیک ہوگیاہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق بارش کے باعث جدیدسگنل سسٹم(سی بی آئی)(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)

میں نمی آگئی تھی جس کی وجہ سے لودھراں اورچیچہ وطنی کے درمیان بلاک سیکشن اوراسٹیشنوں کے یارڈ میں مسافرٹرینوں کے لئے موجودتمام سگنل ریڈہوگئے تھے جس پرمسافرٹرینوں کوپیپرلائن کلیئر(پی ایل سی)کے تحت چلایاجارہاتھا۔تاہم گزشتہ روزموسم صاف ہونے سے نکلنے والی دھوپ نے سسٹم میں موجودنمی کوختم کردیاجس کے بعدایک بارپھرسسٹم نے درست طورپرکام شروع کردیاہے۔جس پرانتظامیہ نے سکھ کاسانس لیاہے۔

ٹھیک

مزید : ملتان صفحہ آخر