وکلاء معاونت سے عد ل وانصاف کی بروقت فراہمی ممکن، سید داؤد ظفرشاہ
خانیوال(بیورونیوز) ڈسٹرکٹ با ایسوسی ایشن کے زیراہتمام نئے تعینات ہونے والے ججز کے اعزاز میں ویلکم تقریب کاانعقاد کیاگیا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفر شاہ تھے۔تقریب میں نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگزیب(بقیہ نمبر11صفحہ12پر)
خان، شہباز احمد سینئر سول جج(سول ڈویژن)،نصرت علی صدیقی ملک سینئر سول جج(فیملی ڈویژن)،سول ججز محمدآصف اقبال، خواجہ ذیشان مجتبیٰ، تصور حسین کے اعزاز میں تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید داور ظفر شاہ نے کہاکہ خانیوال بار نے اپنی اعلیٰ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نئے آنے والے ججز کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا۔پوسٹنگ و تبادلہ سروس کا حصہ ہے۔ بار و بینچ ایک ہی پروفیشنل کاحصہ ہے۔ وکلاء کی بھرپور معاونت سے عدل وانصاف کی فراہمی کا عمل یقینی ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے نئے تعینات ہونے والے ججز ایڈیشنل سیشن جج مرزا اورنگزیب خان، شہباز احمد سینئر سول جج(سول ڈویژن)،نصرت علی صدیقی ملک سینئر سول جج(فیملی ڈویژن)،سول ججز محمدآصف اقبال، خواجہ ذیشان مجتبیٰ، تصور حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بار کی طرف سے پروقار تقریب کاانعقاد ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی قیادت میں او ر وکلاء کی بھرپور رہنمائی سے عدل وانصاف کی فراہمی کویقینی بنائیں گے۔ڈسٹرکٹ بارکے صدر اظہر عباس خان جکھڑ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے ججز کو بار کی طرف سے مکمل تعاون کایقین دلاتاہوں۔ایسی تقریبات کا انعقاد بار کا حسن ہے۔ڈسٹرکٹ بار کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمدہارون ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے تعینات ہونے والے ججز کو خوش آمدید کہتے ہیں اور بہتر ورکنگ ریلشن شپ کے لیے اپنے مکمل تعاون کایقین دلاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خانیوال بار کے اراکین رز ق سے زیادہ عزت کو ترجیح دیتے ہیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عدل وانصاف کی فراہمی کے حوالے سے نئے تعینات ہونے والے ججز اپنا مثالی کردار اداکریں گے۔تقریب میں ایڈیشنل سیشن ججز رانامحمداعظم،سید ضیغم عباس رضوی،غلام مجتبیٰ بلوچ ودیگر سول ججز اور راؤ محمدجمیل،مہر رفیق ملانہ،چوہدری شاہد اقبال،ملک آفتا ب عباس،قاضی افتخاراحمد،ملک طارق نوناری،چوہدری محمداویس،چوہدری عباس احمد،رانا محمداسلم،اقبال حسین جعفری،مہر امین سیال،سید صغیر حسین جعفری،ملک ساجد نوناری،مہر احسان اللہ سیال،میاں زبیر،ملک مغیث اقبال ودیگروکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تلاوت قرا ٓن پاک مہرمظہر علی سیال جبکہ ہدیہ نعت ملک اشتیاق حسین لنگڑیال ایڈووکیٹ نے پیش کیا۔اسٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری چوہدری محمدہارون ایڈووکیٹ نے سرانجام دئیے۔
ممکن