ملتان:ڈکیتی،چوری کی38وارداتیں، شہریوں کو لاکھوں کانقصان
ملتان ( وقا ئع نگار) ڈکیتی وچوری کی 38 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں تفصیل کے مطابق گلگشت پولیس کیعلاقے سبزہ زار کالونی میں چار ڈاکو عبدالقیوم کے گھر میں داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر گھر سے 17 لاکھ 36 ہزار روپے مالیت کے زیورات ونقدی چھین کرفرار ہوگئے شاہ شمس پولیس کیعلاقے میں تین ڈاکو موبائل شاپ میں داخل ہوئے (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)
ملزمان اسلحہ کے زور رپر وارث سے پانچ ہزار روپے اور پانچ عدد موبائل فون سیٹ چھین کر فرار ہوگئے شاہ شمس پولیس کیعلاقے میں محمد آصف سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا صابر حسین نے مظفر آباد پولیس کو درخواست دی کہ شیر شاہ میں سات دکانوں کے تالے توڑ کر تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا مظفر آباد پولیس کے علاقے اسماعیل آباد میں محمد قیوم کے گھر سے 3 لاکھ 72 ہزار روپے مالیت کا سامان، شاہد حسین کی دکان سے ایک لاکھ 75 ہزار روپے مالیت کا سامان،محمد اشفاق کی دکان سے دو لاکھ 29 ہزار روپے مالیت کا سامان،ممتاز آباد پولیس کیعلاقے سے محمد خالد کا موٹرسائیکل، محمد نعمان اور دیگر نو افراد کے موبائل فو ن، کینٹ پولیس کے علاقے اسد عباس کا موٹرسائیکل، قطب پور پولیس کیعلاقے سے مظہر اور خرم شہزاد کے موٹرسائیکل، کوتوالی پولیس کیعلاقے سے مبین علی اور نیوملتان پولیس کے علاقے فہد علی کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے نیوملتان پولیس کے علاقے میں آصف کے گھر سے 53 ہزار روپے مالیت کا سامان، سیتل ماڑی پولیس کیعلاقے سے مظہر حسین اور محمد طاہر کے موٹرسائیکل، صدر پولیس کیعلاقے سے اصغر کا موٹرسائیکل، دہلی گیٹ پولیس کیعلاقے میں محسن غضنفر کی دکان سے چار لاکھ روپے مالیت کی چاندی، بستی ملوک پولیس کیعلاقے سے عبدالحمید، منصور، شوکت اور اعجاز کے موبائل فون سیٹ چوری کر لئے گئے ہیں۔
نقصان