ملتان:ضلعی انتظامیہ کامافیا کیخلاف آپریشن، سرغنہ گرفتار، گاڑی پرقبضہ

ملتان:ضلعی انتظامیہ کامافیا کیخلاف آپریشن، سرغنہ گرفتار، گاڑی پرقبضہ

  



ملتان (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی ہد ایت پر ضلعی انتظا میہ نے قبضہ ما فیا کے خلا ف کر یک ڈا ؤن کرکے قبضہ ما فیا کے سر غنہ کو گرفتار کر لیا اور اس کے 12 نا معلو م ساتھیوں کے خلا ف میٹرو پولیٹن کا رپور یشن کے سٹا ف کے ساتھ ہا تھاپا ئی کر نے،سنگین نتائج کی دھمکیا ں دینے اور کا ر سر کا ر مداخلت پر تھا نہ میں مقد مہ در ج کر ادیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطا بق میٹرو پولیٹن کا رپور یشن کے سٹا ف نے (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

گز شتہ روز گلشن مہر کا لو نی میں قبضہ ما فیا کے خلاف گر ینڈ آ پر یشن کیا،اس دوران قبضہ ما فیا کے سر غنہ اشتراور اس کے 12 نا معلو م افراد نے کارپوریشن کے ریگولیشن ونگ پر ہلہ بول دیا اورسٹا ف کے ساتھ ہا تھاپا ئی کی، انہیں سنگین نتائج کی دھمکیا ں دیں اور کا ر سر کا ر میں مداخلت کی۔ جس پر کارپوریشن کے ریگولیشن ونگ نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کو فون پر اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں۔پولیس نے قبضہ مافیا کے سرغنہ اشتر کو موقع پر گرفتار کرلیا جبکہ اس کے 12 نا معلو م ساتھیوں کے خلا ف تھا نہ بی زیڈ یو ملتا ن میں مقد مہ در ج کر ادیا ہے۔ ملزم کی ملکیتی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

قبضہ

مزید : ملتان صفحہ آخر