بارش کے بعد دھند شروع ہونیکا امکان، محفوظ ٹرین آپریشن کیلئے نئی ہدایات

        بارش کے بعد دھند شروع ہونیکا امکان، محفوظ ٹرین آپریشن کیلئے نئی ہدایات

  



ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹرنے بارش کے بعددھندکاامکان بڑھتے ہی ملتان سمیت تمام ریلوے ڈویژنوں کومحفوظ ٹرین آپریشن کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔جس میں ٹرین ڈرائیوروں سے کہاگیاہے کہ وہ دھندکے موسم میں انتہائی احتیاط کے ساتھ ٹرین انجن کوچلائیں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 ریلوے پھاٹکوں اورآبادی میں وسل اور انجن کی ہیڈلائٹس کاہرصورت استعمال کیاجاے۔ریلوے لائنوں کے ساتھ ٹرین انجن ڈرائیوروں کی آگاہی کیلئے ریلوے پھاٹکوں،ریلوے ٹریک کی سپیڈ،آبادی کواوردیگرامورکوظاہرکرنیوالے جتنے بورڈلگے ہوئے ہیں انہیں نمایاں کرنے کی ہدائت بھی کی گئی ہے۔اسی طرح ریلوے پھاٹک پرتعینات عملہ،ٹریک پٹرولز،اسٹیشن ماسٹرزدیگرکوبھی ہدائت دی گئی ہے کہ اگرکسی بھی مسافریامال بردارٹرین کاٹیل لیمپ نہیں ہے توٹرین کوہرگزنہ چلایاجائے۔ریلوے پھاٹکوں اورٹریک پٹرولنگ پرموجودسٹاف سے کہاگیاہے کہ وہ فوری طورپرٹیل لیمپ کے بغیرجانے والی ٹرین کی اطلاع اپنے متعلقہ افسردیں اورکوشش کی جائے کہ اس طرح کی ٹرین کوروکوایاجائے۔بلاک سیکشن میں کسی بھی ٹرین کے روکنے کی صورت میں پیچھے سے آنے والی ٹرین کوروکنے کے لئے پٹاخوں کااستعمال کیاجائے۔ٹرین ڈرائیوردھنداورسموگ میں زیادہ ذمہ داری سے سگنلزکودیکھیں ریلوے پھاٹکوں اوران مین لیول کراسنگزپرموجودریلوے لائن عبورکرنے کے لئے نجی ٹرانسپورٹ اورعوام کی آگاہی کے لئے لگے ہوئے بورڈزکونمایاں کیاجائے۔اسی طرح دیگرضروری ہدایات دی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ ہرسال دھنداورسموگ کے موسم میں ریلوے ٹریک اورپھاٹکوں پرخطرناک حادثات رونماہوتے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں اس صورت حال سے بچنے کیلئے ریلوے ہیڈکوارٹرکی طرف سے خصوصی ہدائت نامہ جاری کیاگیاہے۔

دھند، ٹرین

مزید : ملتان صفحہ آخر