لیہ میں ا ینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی، مافیاسے5ایکڑ اراضی واپس

    لیہ میں ا ینٹی کرپشن ٹیم کی کارروائی، مافیاسے5ایکڑ اراضی واپس

  



ڈیرہ غازیخان(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ)ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن لیہ ایوب خان نے بلاک آفیسر جنگلات صداقت علی و دیگر کے ہمراہ چک نمبر 116ٹی ڈی اے لیہ میں کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کا پانچ ایکڑ رقبہ ناجائز قابض چودھری محمد طارق سے واگزار کرا کے محکمہ کے حوالے کیا.اس موقع پر ایک کروڑ روپے تاوان کی بھی سفارشات بھیجی گئیں.

مزید : ملتان صفحہ آخر