مسلمان متحد نہ ہوئے تو یہود وہنود کی چیرہ دستیوں کاشکار ہوتے رہیں گے، نوازناجی

مسلمان متحد نہ ہوئے تو یہود وہنود کی چیرہ دستیوں کاشکار ہوتے رہیں گے، ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے کہاہے کہ اگرمسلمان متحدنہ ہوئے تووہ یہودوہنود کی چیرہ دستیوں کاشکا رہو تے رہیں گے عالم اسلام کومنظم ہوکردشمنوں کی سازشوں کوناکام بناناہوگاجنرل قاسم کا(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

قتل عالم اسلام کیخلاف اغیارکی بدترین دہشت گردی ہے امریکہ اوراس کے حکمران یہودیوں کی خوشنودی کیلئے مسلم امہ کیخلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں اورمسلمانوں کوپارہ پارہ کرکے انہیں نیست ونابود کرنے پرتلے ہوئے ہیں یہودوہنود کیساتھ تعلقات سے اسلام نے منع کررکھاہے لیکن ہمارے بعض ساتھی ممالک نصرانیوں کے آلہ کاربنے ہوئے ہیں جواسلامی تعلیمات کے سراسرمنافی ہے انہوں نے کہاکہ امریکہ اوراس کے اتحاد خونخوار بھیڑیے بنے ہوئے ہیں جبکہ کشمیری مسلمانوں پربھارت کے ہندوؤں نے ظلم وستم کے پہاڑتوڑے ہوئے ہیں لیکن مسلمان خواب غفلت میں مدہوش ہیں خدارااب توغفلت سے نکل کرمسلمان اغیار کیخلاف اکٹھے ہوجائیں ورنہ تباہی وبربادی ان کامقدر بن کررہ جائیگا۔

نوازناجی

مزید : ملتان صفحہ آخر