میپکو ٹیمو ں کا آپریشن‘مزید 75بجلی چور وں کو رگڑا

میپکو ٹیمو ں کا آپریشن‘مزید 75بجلی چور وں کو رگڑا

  



ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن جاری رکھتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک روز میں 75بجلی چورپکڑلئے۔80ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر11 لا کھ 32ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا۔3 کیخلاف مقدمات درج (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

کرادئیے۔6 جنوری کو ملتان میں 4گھریلو اور صنعتی صارفین کو4357یونٹس چوری کرنے پر90682 روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔ ڈی جی خان میں 14 گھریلوصارفین کو21147یونٹس چوری کرنے پر277553روپے جرمانہ اور3مقدمات درج، وہاڑی میں 7 گھریلوا ور ٹیوب ویل صارفین کو9140یونٹس چوری کرنے پر 114060 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 5گھریلو صارفین کو5692یونٹس چوری کرنے پر89200 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 16 گھریلواوردیگر کیٹگریز کوصارفین کو9181یونٹس چوری کرنے پر174603روپے جرمانہ،رحیم یار خان میں 8 گھریلوصارفین کو7427 یونٹس چوری کرنے پر 133600 روپے جرمانہ، مظفر گڑھ میں 6 گھریلواورکمرشل صارفین کو3763یونٹس چوری کرنے پر48262روپے جرمانہ، بہاولنگر میں 2 گھریلواورکمرشل صارفین کو 895یونٹس چوری کرنے پر16557روپے جبکہ خانیوال میں 13گھریلواور ٹیوب ویل صارفین کو18719یونٹس چوری کرنے پر187659روپے جرمانہ عائد کیاگیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر