کالے یرقان سے متاثرہ خاتون دم توڑ گئی
رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا52سالہ خاتون ہسپتال میں دم توڑگئی۔ راجن پور کی رہائشی52سالہ ارشاد بی بی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل(بقیہ نمبر28صفحہ12پر)
کیا جہاں طبی امداد کے باوجود ارشاد بی بی جانبرنہ ہوپائی اوردم توڑگئی جبکہ 3متاثرین جن میں گلشن عثمان کی رہائشی50سالہ حمیرا ملک‘ چوک ماہی کی35سالہ میمل مائی اور اقبال آباد کارہائشی60سالہ محمدزبیر کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
خاتون