ناقص سلنڈر استعمال کرنیکا انکشاف،حادثات میں اضافہ، برن یونٹ فل
ملتان ( وقا ئع نگار) شدید سردی سے بچنے کے لئے شہریوں کی جانب سے پتلی چادر والی سلنڈررز کا بے دریغ استعمال ہورہے دو ہفتے کے دوران جلنے کے واقعات سے متاثرہ 100 سے زائد متاثرہ افراد نشتر برن یونٹ ملتان میں رپورٹ کئے گئے ہیں۔ہیٹر کے زیادہ استعمال کے باعث جلنے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ہیڈ آف برن یونٹ پروفیسر ناہید چوہدری کے مطابق بچوں کے زیادہ (بقیہ نمبر17صفحہ12پر)
کیسز گرم دودھ اور پانی گرنے کے باعث آرہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ خواتین کھانے پکاتے ہوئے کپڑے کو اچھی طرح اوڑھ کر رکھیں۔آگ لگنے کی صورت میں بھاگیں نہیں بلکہ زمیں پر رولنگ کریں۔جسم کا کوئی حصہ آگ سے یا گرم چیز گرنے سے متاثر ہوا ہو تو پانی سے صاف کریں اور ہسپتال لے جائیں۔ملتان۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سردی کی شدید لہر کے باعث شہریوں نے سلنڈر ہیٹرز کا استعمال بڑھا دیا ہے،واضح رہے کہ پتلی چادر والے سلنڈر پر ہیٹر چلانے کے باعث آئے روز سلنڈر پھٹنے کے واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں جس کے باعث متاثرہ افراد کو فوری طور پر جنوبی پنجاب کے واحد برن سنٹر پاک اٹالین ماڈرن برن یونٹ نشتر ہسپتال ریفر کئے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔جس کے باعث برن یونٹ میں متاثرہ افراد کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے،گزشتہ دو ہفتے کے دوران برن یونٹ میں 100 سے زائد متاثرہ افراد رپورٹ ہوئے۔ایک روز میں ہی دس سے بارہ افراد رپورٹ ہوئے ہیں۔
سلنڈر