زکریا پولیس، اہلکاروں پرحملہ، وردی پھاڑ نے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمہ

زکریا پولیس، اہلکاروں پرحملہ، وردی پھاڑ نے کے الزام میں 11افراد کیخلاف مقدمہ

  



 ملتان ( وقا ئع نگار) زکریا پولیس کے اہلکاروں پر حملہ کرنے اور وردی پھاڑنے کے الزام میں گیارہ افراد کے خلاف مقد مہ درج کر لیا گیا ہے تفصیل کے مطابق زکریا پولیس کو 15 کے ذریعے کال موصول ہوئی کہ الفلاح ڈیفنس میں کچھ لوگ زمین پر قبضہ کر رہے ہیں جس پر اے ایس آئی محمد ریاض دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور ملزمان سے زمین کی ملکیت کی دستاویزات طلب کیں تو (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

ملزمان دلبر، سردار، اللہ رکھا، عبدالستار، تنویر، محمد علی، غلام اکبر، منیر، سیف اور شہباز نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا دلبر سے سرکاری گاڑی کی چابی نکال لی اور پولیس اہلکاروں کو زدوکوب کیا ملزمان نے کانسٹیبل محمد نواز کی وردی بھی پھاڑ دی۔

مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر