خانیوال:شہری قتل، مختلف حادثات، واقعات میں 4افرادجاں بحق

      خانیوال:شہری قتل، مختلف حادثات، واقعات میں 4افرادجاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میلسی،خانیوال، دائرہ دین پناہ، رحیم یارخان، راجن پور (سپیشل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نامہ نگار)مختلف حادثات، واقعات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے۔ تیز رفتار کار بارش اور پھسلن کی وجہ سے بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں ایک کمپنی کا ایس ڈی او موقع پر ہی (بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک کمپنی کا ایس ڈی اومحمد امجد بشیر اپنے ساتھی کے ہمراہ کار میں سوار ہوکر بورے والہ سے اپنے گھر بہاولپور جا رہا تھا جب وہ میلسی کے قریب الہ آباد پہنچا تو بارش کے کیچڑ کی وجہ سے کار بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد امجد بشیر موقع پر جاں بحق ہوگیا اس کی لاش کو کار کی باڈی کاٹ کر نکالا گیا اور اس کے ساتھی کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی منتقل کر دیا گیاہے۔2نامعلوم افراد نے شہری کو گھر سے بلاکر فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے گزشتہ شب امین ٹاؤن فیزIIکے رہائشی ناصر خان کو گھر سے بلاکر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا چک نمبر62/10Rکے رہائشی شیر حسن خان،اشفاق خان مقتول کے بھائیوں کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں بجرم302،34ت پ درج ہوا جنہوں نے بتایا کہ ہم اپنے بھائی کے گھر میں موجود تھے کہ اچانک مین گیٹ پر دستک ہوئی تو بھائی ناصر خان باہر آیا تو دونامعلوم افراد جو کہ پشتو بول رہے تھے قد5فٹ کے قریب تھا دوران توں تکرار فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا دوسران شورباہر آکر یہ سب کچھ دیکھا گیٹ کے باہر لائٹ روشن تھی دوران فائرنگ دونو ں ملزمان 125پر فرار ہوگئے تھانہ پولیس سٹی نے درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔جبکہگزشتہ روز نواحی چاہ نائی والا کے 50 سا لہ محمد صدیق جوئیہ کو دل کا دورہ پڑاتو اسے ایمرجنسی میں ہسپتال لایا گیا جہاں اس کی موت واقع ہو گئی جسے ایمبولینس میں گھر لایا گیا تو چچا کی لاش دیکھتے ہی30 سالہ بھتیجے محمد اجمل کو دل کا دورہ بڑا اسی وقت اس کی بھی موت واقع ہو گئی ایک ہی گھر میں دو جنازے اٹھے تو کہرام مچ گیا۔ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا35سالہ شخص ہسپتال میں دم توڑگیا۔یف ایف سی چوک کارہائشی35سالہ جان محمد موٹرسائیکل پر سوار ہوکر قومی شاہراہ پر جارہاتھاکہ پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ٹرالر نے روند ڈالا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود جان محمد جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے48 افراد جن میں راجن پور کی12سالہ زینب بی بی‘ 42سالہ منظوراں بی بی‘ چک عباس کی15سالہ کلثوم بی بی‘ جناح پارک کی60سالہ ثریا بی بی‘ ترنڈہ سوائے خان کا26سالہ سید منتظر مہدی‘ چک72کا22سالہ وشنو جی‘ وائرلیس پل کا17سالہ ہمایوں امتیاز‘ رحمت کالونی کا48سالہ عبدالقدوس‘ چوک سویترا کا15سالہ عبداللہ‘ ملت روڈ کا43سالہ اشتیاق احمد‘ روجھان کا42سالہ عبدالقیوم اور چک128کارہائشی13سالہ محمددانیال وغیرہ کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ٹول پلازہ روجھان کے قریب ہائی ایس اور عربی سیکورٹی کی گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 8 مسافر زخمی ریسکیو 1122 کو اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر فوراً پہنچ گئی اور جملہ مسافر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال روجھان منتقل کیا گیا ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی اس وقت چھ زخمی مسافروں کو ہسپتال لایا گیا ہے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کے نام خلیل احمد ولد اللہ وسایا، عمر 42 سال وشل ولد غلام حیدر عمر 60 سال واہ ماچکہ عبدالقیوم مزاری ولد پیریں ڈتہ عمر 40 سال روجھان سٹی نواز علی ولد الہی بخش عمر 28 سال واہ ماچکہ روجھان حبیب اللہ ولد قائم دین عمر 40 سال بستی نظر خان۔سلیمان ملک ولد محمد بخش عمر 26 سال زخمیوں کی اکثریت روجھان شہر کی رہائشی ہے۔
جاں بحق